وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران 10 کروڑ کی بچت کی

عثمان حنیف  جمعرات 25 جولائی 2019
عمران خان نے خصوصی طیارے میں سفر کرنے کی بجائے کمرشل پرواز کے ذریعے یہ دورہ کیا فوٹو:فائل

عمران خان نے خصوصی طیارے میں سفر کرنے کی بجائے کمرشل پرواز کے ذریعے یہ دورہ کیا فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورہ امریکا کے دوران قومی خزانے میں 10 کروڑ روپے کی بچت کی۔

وزیراعظم امریکا کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے کمرشل پرواز کے ذریعے گزشتہ شب وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہوں نے دورے کے لیے پرائیوٹ طیارے کی بجائے عام کمرشل پرواز کو استعمال کیا اور واشنگٹن میں بھی مہنگی گاڑیاں بک کرانے کی بجائے میٹرو میں سفر کیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزرائے اعظم بوئنگ 777 میں بیرون ملک دورے کرتے تھے جس میں سفر کرنے پر 40 سے 45 لاکھ روپے فی گھنٹہ اخراجات ہوتے تھے جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

پاکستان سے امریکا تک فضائی سفر 14 گھنٹے سے زیادہ کا ہے اور دونوں طرف کے سفر میں تقریبا 28 گھنٹے لگتے ہیں جس پر 11 کروڑ سے 12 کروڑ کے اخراجات آتے ہیں۔ لیکن عمران خان نے شاہانہ روایات توڑتے ہوئے ایک عام شہری کی طرح امریکا کا دورہ کیا اور قومی خزانے میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی جو یقینا ان کا قابل ستائش اقدام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔