سعودی عرب میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 افراد کے سر قلم

ویب ڈیسک  اتوار 28 جولائی 2019
عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکام نے جمعرات کی صبح  دارالحکومت ریاض میں مجرمان کے سر قلم کردیے (فوٹو: فائل)

عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکام نے جمعرات کی صبح دارالحکومت ریاض میں مجرمان کے سر قلم کردیے (فوٹو: فائل)

ریاض: سعودی عرب میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 عرب شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں بچوں کو اغوا کرنے اور پھر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے ایک سعودی اور ایک یمنی شہری کا سر تن سے جُدا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 37 دہشت گردوں کے سر قلم

مجرم فہد الکتھیرے (سعودی) اور محمد العقیل (یمنی)  بچوں پر نگاہ رکھتے اور پھر انہیں اغوا کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے تھے، حکام نے انہیں گرفتار کرکے کرمنل کورٹ میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

سزا کے خلاف مجرمان نے اپیل دائر کی جسے اپیل کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکام نے  جمعرات کی صبح  دارالحکومت ریاض میں مجرمان کے سر قلم کردیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔