افغانستان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی سینئر خاتون پولیس افسر ہلاک

اے ایف پی  پير 16 ستمبر 2013
صوبہ ہلمند میں خاتون پولیس افسر نگار گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں۔ فوٹو: فائل

صوبہ ہلمند میں خاتون پولیس افسر نگار گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں۔ فوٹو: فائل

ہلمند: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والی سینئر پولیس افسر آج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

صوبہ ہلمند میں خاتون پولیس افسر نگار گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ صوبے کے گورنر عمر زواق نے خاتون پولیس افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گردن میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو ئیں۔ اس سے قبل جولائی میں صوبہ ہلمند میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر خاتون پولیس افسر اسلام بی بی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ نگار کو تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بھارتی مصنفہ سشمیتا بینرجی کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔