- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
افغانستان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی سینئر خاتون پولیس افسر ہلاک

صوبہ ہلمند میں خاتون پولیس افسر نگار گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں۔ فوٹو: فائل
ہلمند: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والی سینئر پولیس افسر آج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
صوبہ ہلمند میں خاتون پولیس افسر نگار گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ صوبے کے گورنر عمر زواق نے خاتون پولیس افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گردن میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو ئیں۔ اس سے قبل جولائی میں صوبہ ہلمند میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر خاتون پولیس افسر اسلام بی بی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ نگار کو تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بھارتی مصنفہ سشمیتا بینرجی کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔