دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی رام لیلا کا پوسٹرجاری

شوبز ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
فلم میں اپنے کردار کے متعلق دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ گجراتی لڑکی کا کردار میرے لیے نیا ہے۔ فوٹو: فائل

فلم میں اپنے کردار کے متعلق دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ گجراتی لڑکی کا کردار میرے لیے نیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئ:  بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’رام لیلا‘‘کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔

فلم کے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی ہیں گزشتہ روز فلم کے ایک گانے کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ، جس میں دیپیکا اور رنویر کو گجراتی لڑکی اور لڑکے کے روپ میں دکھایاگیاہے۔

فلم میں اپنے کردار کے متعلق دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ گجراتی لڑکی کا کردار میرے لیے نیا ہے امید ہے دیکھنے والوں کو یہ ضرور پسند آئے گا انھوں نے کہا کہ وہ فلم میں گجراتی اسٹائل سے بولنے کی بھی کوشش کریں گی ۔دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ بھی بھرپور طریقے سے اپنے گجراتی لڑکے کے کردار کو نبھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔