- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ حبا چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
دلیپ کمار کا اسپتال میں علاج جاری، جلد گھر منتقل ہوجائینگے
لیجنڈ اداکاردلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو ایک تقریب میں شریک ہیں۔ فوٹو : فائل
لاہور: بالی وڈ فلموں کے عظیم اداکاردلیپ کمارکا ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیجنڈ اداکارکی حالت کو بہتر بتایا ہے جب کہ آئندہ تین روز میں انھیں گھرجانے کی اجازت ملنے کا بھی امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے ممبئی سے فون پر ’’نمائندہ ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کوفی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم باقاعدگی کے ساتھ ان کا معائنہ کررہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی حالت میں تیزی کے ساتھ سدھار آرہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ انھیں جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کی علالت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی ۔ جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں ان کے چاہنے والوں کے فون کالز، ایس ایم ایس موصول ہوتے رہے ہیں۔ خاص طورپرپاکستان سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا اور ان کی لمبی زندگی اور جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ یہ ان کے چاہنے والوںکی دعاؤں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر محسوس ہورہی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ دلیپ کماربہت خوش قسمت انسان ہیں کہ ان کے چاہنے والے آج بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے لیے ہر وقت دعاگو رہتے ہیں۔
بھارت میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے فون پربھی خیریت جانی ہے جب کہ بہت سے سپر اسٹار اسپتال بھی پہنچ رہے ہیں مگر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دلیپ کمار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس لیے ان سے بات کرنے اور ملاقات پرفی الحال ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے پاکستان میں بسنے والے دلیپ کمار کے لاکھوں، کروڑوں پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دلیپ کمار کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرتے رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔