افغانستان میں پولیس چوکی پر خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 جولائ 2019
خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ضلعہ دفتر کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔ فوٹو : فائل

خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ضلعہ دفتر کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔ فوٹو : فائل

غزنی: افغانستان میں ضلعی پولیس چوکی پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی پولیس کے ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصبح کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔

ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزنی کے ضلعی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔