اغواکا جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان کو 32برس قیدکی سزا

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 ستمبر 2013
کوسٹر چھیننے اور جعلی نمبر پلیٹ لگا کر چلانے پر 3ملزمان کو 17برس قید فوٹو: فائل

کوسٹر چھیننے اور جعلی نمبر پلیٹ لگا کر چلانے پر 3ملزمان کو 17برس قید فوٹو: فائل

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید عالم نے اغوا برائے تاوان کے مجرم عدنان حسین اورمحمد رضوان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 32برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق 20جنوری 2008کو ملزمان نے کورنگی کے علاقے سے یونس بلوچ ، عبدالعزیز اور عاطف کو اغوا کیا تھا اور ڈھائی لاکھ روپے تاوان وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوگئے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی میں مدعی فیاص کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا، ملزمان کو اسلحہ ایکٹ میں 7برس اور اغوا کے الزام میں 25برس قید و جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے کوسٹر چھننے اور اسے جعلی نمبر پلیٹ آویزاں کرکے روٹ پر چلانے کے الزام میں ملوث افضل ، شمریز خان اور افتخار کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے حتمی دلائل مکمل ہونے اورجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 17برس قید اور فی کس 60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدم ادائیگی پر مزید 9ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔