سپرہائی وے: مویشی منڈی کا افتتاح آج ہوگا

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 ستمبر 2013
مویشی منڈی میں قربانی کے جانور ٹرک سے اتارے جارہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

مویشی منڈی میں قربانی کے جانور ٹرک سے اتارے جارہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی:  عیدالاضحی کے موقع سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی کا آج افتتاح کیا جائے گا ۔

سپرہائی وے پر عیدالاضحی کے موقع پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا آج باضابطہ افتتاح کیا جائے گا ، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کے ٹرک مویشی منڈی میں آنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور اب تک مویشی منڈی میں 8 ہزار سے زائد گائے اور بیل منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں قائم کیے جانے والے وی آئی پی بلاکس میں بھی خوبصورت اور صحت مند جانوروں کو قربانی کے لیے لایا گیا ہے جنھیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی کا رخ کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔