سپریم کورٹ کا چئیر مین پی ٹی اے کی تقرری کیلیے مہلت دینے سے انکار

نمائندہ ایکسپریس  منگل 17 ستمبر 2013
سی این جی لائسنس کیس کی سماعت ملتوی،کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کوہٹانے کے حکم پرعملدرآمدنہ ہونے کیخلاف پٹیشن دائر   فوٹو: فائل

سی این جی لائسنس کیس کی سماعت ملتوی،کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کوہٹانے کے حکم پرعملدرآمدنہ ہونے کیخلاف پٹیشن دائر فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری کے لیے حکومت کی مزید وقت دینے کی درخواست مستردکرتے ہوئے 10 روز میں چیئرمین اور ارکان کا تقررکرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی رضا جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عمران الحق پیش ہوئے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا3Gلائسنس کی نیلامی قومی اہمیت کا معاملہ ہے جس کیلئے چیئرمین پی ٹی اے اور ارکان کا تقرر ضروری ہے،عدالت پہلے ہی بہت مہلت دے چکی ہے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا اس لئے دس روز میں تقرری عمل میں لاکر رپورٹ دی جائے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سندھ کے سابق وزیر میر نادر مگسی کی جعلی ڈگری کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو شواہد پیش کرنے کے احکام دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلیے ملتوی کردی۔ نادر مگسی کیخلاف میرغیبی خان نے درخواست دائرکی ہے۔ نادر مگسی کی جانب سے حفیظ پیرزادہ پیش ہوئے اورکہاکہ ان کے موکل کی ڈگری جعلی نہیں بلکہ ایچ ای سی سے تصدیق شدہ نہیں اور اس بنا پر اسے جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا نہ ہی ان کے موکل پرآئین کے آرٹیکل62، 63کا اطلاق ہوتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔