کراچی، بلوچستان میں صورتحال بدتر ہو رہی ہے، چیف جسٹس

نمائندہ ایکسپریس / این این آئی  منگل 17 ستمبر 2013
جہاں آئین اور قانون کی پامالی کا خطرہ ہو وہاں عدلیہ کا نوٹس لینا ضروری ہوجاتا ہے، چیف جسٹس  فوٹو : اے پی پی

جہاں آئین اور قانون کی پامالی کا خطرہ ہو وہاں عدلیہ کا نوٹس لینا ضروری ہوجاتا ہے، چیف جسٹس فوٹو : اے پی پی

کوئٹہ:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کی مکمل پاسداری سے ہی بنیادی حقوق کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔

لاپتہ افرادکی بازیابی ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے انکے لواحقین اورچاہنے والے غربت کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کراچی بالخصوص بلوچستان میں ہر روز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں افراتفری کا سماں ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے حالات کو بہتر بنانے کی کوئی پیش قدمی خاطر خواہ ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔