- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
آئی سی سی غلط فیصلہ کرنے والے امپائرکی ڈھال بن گئی

سلواوورریٹ سے نمٹنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کی آزمائش ہوگی۔ فوٹو:فائل
دبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں غلط فیصلہ کرنے والے امپائر کماردھرماسیناکی ڈھال بن گئی۔
14 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ورلڈ کپ فائنل میں امپائر کماردھرما سینا نے متنازع اوور تھرو پر 5 کے بجائے انگلینڈ کو 6 رنز دیے تھے، بعد ازاں انھوں نے اپنی یہ غلطی تسلیم بھی کرلی تاہم آئی سی سی ان کے اس متنازع فیصلے کی حمایت پر کمربستہ ہوگئی ہے۔
جنرل منیجر ایلرڈائس نے کہاکہ فائنل کے موقع پر آن فیلڈ امپائرز کو ہی اس بات کا تعین کرنا تھا کہ جب گیند تھرو کی گئی اس وقت بیٹسمین ایک دوسرے کو کراس کرچکے تھے یا نہیں، جو کچھ ہوا اس کے بعد وہ ایک کامن سسٹم کے ذریعے اکھٹے ہوئے اور اپنا فیصلہ کیا، انھوں نے فیصلے پر پہنچنے کیلیے درست طریقہ کار اختیار کیا۔
یاد رہے کہ فیصلے کیلیے میچ آفیشلز کے پاس وقت کی کوئی قید نہیں ہوتی تاہم ایلرڈائس نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشنز تھرڈ امپائر یا میچ ریفری دونوں کو مداخلت کی اجازت ہی نہیں دیتیں۔ کماردھرما سینا نے کہا تھا کہ انھیں گراؤنڈ میں ری پلے کی سہولت دستیاب نہیں تھی جبکہ میچ ریفری اور تھرڈ امپائر دونوں کو ٹی وی کی سہولت ہوتی ہے۔
ایلرڈائس نے کہاکہ وہ قوانین سے آگاہ تھے، پلیئنگ کنڈیشنز نہ تو امپائرز کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ اس حوالے سے تھرڈ امپائر سے رجوع کرے نہ ہی میچ ریفری خود مداخلت کرسکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے فائنل کا آئی سی سی کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ برس پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دینے کے سوال پر ایلرڈائس نے کہاکہ ورلڈ کپ فائنل کو ایک فاتح کی ضرورت تھی، اسی لیے 2011 سے سپر اوور کا آپشن رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سلو اوور ریٹ سے نمٹنے کیلیے منتخب میچز میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کی آزمائش ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔