فورسز پر حملے قابل مذمت، دہشت گرد ناکام ہوں گے، صدر مملکت

خبر ایجنسیاں  اتوار 28 جولائی 2019
شر پسند پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں،عارف علوی۔ فوٹو:فائل

شر پسند پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں،عارف علوی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ وطن عزیز کیلعے جان قربان کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انھوں نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لعے صبر و جمیل کی دعاکی۔

صدرمملکت نے کہا کہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں،وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔