مظفر نگر فسادات: بھارتی علماکا قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

آئی این پی  منگل 17 ستمبر 2013
سیکولرجماعتیں مسلمانوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیتی ہیں، مولانا مدنی. فوٹو: فائل

سیکولرجماعتیں مسلمانوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیتی ہیں، مولانا مدنی. فوٹو: فائل

نیو دہلی / مظفر نگر:  جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے ہند مظفر نگر کے فسادات کے تناظر میں آئندہ ماہ لکھنئو اور دہلی میں ایک کانفرنس منعقد کرے گی۔

جس میں فرقہ واریت کے پنپتے ہوئے سائے کے اسباب و محرکات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کے ذریعے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو وفا نہ کیے جانے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے ہند کے سیکریٹری جنرل مولانا محمود مدنی نے مظفر نگر اور دیگر علاقوں میں فرقہ ورانہ فسادات روکنے میں ناکامی پرسماج وادی پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیکولر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ٹوائلٹ ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کرنے کے بعد پھینک دیتی ہیں، سماج وادی پارٹی کی حکومت مظفرنگر اور ملحقہ علاقوں میں فرقہ ورانہ فسادات پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب اسے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔