شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

محمد یوسف انجم  اتوار 28 جولائی 2019
اس لیگ سے قطر میں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سیاحت بھی بڑھے گی، شاہد آفریدی

اس لیگ سے قطر میں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سیاحت بھی بڑھے گی، شاہد آفریدی

کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔

شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی  10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دے  دی ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1155327846115618816

شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارک باد  دیتےہوئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔