- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
جلد پی پی ارکان اسمبلی کو چہرے کالے کرکے گدھے پر بٹھایا جائیگا، فردس شمیم نقوی

عالمگیر خان نے جمہوریت کے علم برداروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، رہنما پی ٹی آئی (فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جلد پی پی ارکان اسمبلی کو چہرے کالے کرکے گدھے پر بٹھایا جائے گا۔
پارٹی سیکریٹریٹ “انصاف ہاؤس” میں پریس کانفرنس کرتے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے، انکا ہر رکن اسمبلی قوم سے جھوٹ بولتا ہے، انکی نااہلی کی وجہ سے شہر کا حال برا ہوگیا یے۔ بارش قریب ہے اور اب نالوں کی صفائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اپنی انجینئرنگ کے علاوہ چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم بھی بھول گئے ہیں، وزیراعلی نالائق اعلیٰ ہیں اگر عوامی نمائندے ان کی چوریاں دکھائیں تو ان کی جان نکلتی ہے، وزیر بلدیات کا کام ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ بند کرے، شہر کے امن پر سوال آیا تو پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی تاہم پیپلز پارٹی کو انکا اصلی چہرہ دکھایا جائے گا۔
فردوس شمیم نے کہا کہ حکومت سندھ اگر درست کام کرے گی تو ہم اسکی تعریف بھی کریں گے وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے چہرے سیاہ کرکے گدھے پر بٹھا کر گھمایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ایک بار پھر گرفتار
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ بانی فکس اٹ اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عالمگیر خان کے پرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کو الگ رنگ دے دیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی منشا کے مطابق اور پولیس کی سرپرستی میں پیش آیا، میں عالمگیر خان اور فکس اٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ مبذول کروائی، آج عالمگیر خان نے جمہوریت کے علم برداروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔