- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
گلوبل ٹی20: شاہد آفریدی کی ٹیم برامپٹن وولوز کامیاب

ایش سودھی کے 5 شکار، شاداب کی آل رائونڈ پرفارمنس رائیگاں، ٹورنٹو نیشنلز کو شکست
برامپٹن: گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں شاہدآفریدی کی ٹیم برامپٹن وولوز نے مونٹریال ٹائیگرز کو 10 وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا، ایش سودھی نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، پاکستانی اسٹار نے ایک پلیئر کو میدان بدر کیا،شاداب خان کی آل رائونڈ پرفارمنس بھی ٹورنٹو نیشنلز کو فتح نہ دلاسکی۔
ایڈمنٹن رائلز نے سنسنی خیز مقابلہ 2 وکٹ سے جیت لیا، پاکستانی پلیئر نے 17 گیندوں پر 36 رنز بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی اڑائیں، ۔تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں شاہدآفریدی کی ٹیم برامپٹن وولوز نے مونٹریال ٹائیگرز کو10 وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا، آفریدی کے علاوہ وہاب ریاض نے بھی ایک ایک وکٹ لی، ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 101 پر آئوٹ ہوگئی، اوپنر کائل کوئٹزر26 اور بھوپیندرسنگھ 19 کے علاوہ دیگر کوئی بیٹسمین انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں نہیں پہنچاپایا، ایش سودھی نے 8رنز دیکر5 وکٹیں حاصل کیں۔
وولوز نے ہدف 6.4 اوورز میں بغیر کوئی نقصان کیے 102رنز بناکر حاصل کرلیا، جورج مونسے 63 اور لینڈل سمنز37پر ناٹ آئوٹ رہے۔دوسری جانب شاداب خان کی ٹیم ٹورنٹونیشنلز کو ایڈمنٹن رائلز کیخلاف 2 وکٹ سے شکست کا سامنا رہا، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 19 اوورز فی اننگز تک محدود مقابلے میں 6 وکٹ پر 191رنز جوڑے، بین کٹنگ 43 رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، شاداب خان نے 17 گیندوں پر 36رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور3 سکسر شامل رہے، کپتان فاف ڈوپلیسی 28 رنز بناکر میدان بدر ہوئے ، محمد حفیظ نے 17 رنز بنانے کیلیے16 گیندوں کا سامنا کیا۔
اس میں 2 چوکے اور ایک سکسر شامل رہا،کرس گرین نے 33 رنز دیکر3 شکار کیے، فاتح الیون نے ہدف 17.5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، ہینریچ کلیسن 45، یوراج سنگھ 35 اور منپریت گونی نے33 رنز بنائے، شاداب خان نے 42رنز دیکر2 وکٹیں لیں جبکہ حفیظ نے بھی ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔