نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 31 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
قیمتوں میں کمی اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔    فوٹو: فائل

قیمتوں میں کمی اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 31 پیسے کی کمی کردی ہے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عوامی سماعت کی جس میں بجلی کی قیمتوں میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔