- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو : فائل
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان جوزے کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے، واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں ایک حملہ آور موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فوڈ فیسٹیول میں رکاوٹ کو ہٹانے کے بعد داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، خاتون عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفید فام اور عمر 30 سال کے قریب تھی جب کہ اس کے ہاتھ میں رائفل تھی۔ تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کومحفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔