- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کدھر ہیں کروڑوں روپے، آصف زرداری

مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں کورٹ سے شریک ہوں گے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ جو باہر جاکر کہتے ہیں کروڑوں کھاگئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں روپے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل آصف زرداری لطیف کھوسہ نے دلائل دیے جب کہ نیب کی جانب سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ عید کے بعد ہی کیس کی سماعت رکھ لیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ عید کے بعد نہیں رکھ سکتے، زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 15 دن کا ہو سکتاہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی، عدالت نے سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والےعبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، وہ جو باہر جاکر کہتے ہیںکروڑوں کھاگئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے، فکرنہ کرو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔