بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک  پير 29 جولائی 2019
مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں، صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختون خوا۔  فوٹو:فائل

مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں، صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختون خوا۔ فوٹو:فائل

پشاور: صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں اور مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھے، عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے 25 جولائی کو کیا تیر مارا، اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے انتشار پھیلا رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں مایوسی پھیل رہی ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمن کو فتویٰ دینے کے لیے رکھا گیا ہے، مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں جب کہ باپ کی کرپشن کو تحفظ دینے پر بلاول اور مریم کا گراف گر چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔