خواہش ہے کہ پاکستان کو مجاہدین کی محفوظ پناہ گاہ بنایا جائے، ایمن الظواہری

آئی این پی  منگل 17 ستمبر 2013
امریکا اور اس کے حامیوں کے خلاف اہداف کو مقرر کرنے میں احتیاط برتی جائے تاکہ تنازعات سے بچا جاسکے، ایمن الظواہری۔ فوٹو: فائل

امریکا اور اس کے حامیوں کے خلاف اہداف کو مقرر کرنے میں احتیاط برتی جائے تاکہ تنازعات سے بچا جاسکے، ایمن الظواہری۔ فوٹو: فائل

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے جہاد کے لیے اپنا پہلا باضابطہ ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مجاہدین کی محفوظ پناہ گاہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایمن الظوہری کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے جنگجو امریکی حکومت اور ان کے حامی ملکوں کے خلاف اپنے اہداف کو مقرر کرنے میں احتیاط برتیں تاکہ تنازعات سے بچا جاسکے، سوائے افغانستان، عراق، شام، یمن اور صومالیہ کے جہاں لڑنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔

القاعدہ کے سربراہ نے اپنے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مجاہدین کے لیے محفوظ ٹھکانہ قائم کیا جائے، جسے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی غرض سے استعمال کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔