- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
اسٹیٹ بینک کی عوام کو بایو میٹرک تصدیق کے نام پر فراڈ سے بچنے کی ہدایت

فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی ہے یا ان کے بینک کی طرف سے ہے (فوٹو: فائل)
کراچی: اسٹیٹ بینک نے صارفین کو دھوکے باز افراد سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے جو بایو میٹرک تصدیق کے نام پر فون کرکے صارفین سے ان کے بنک اکاﺅنٹ کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسے بہت سے واقعات میں یہ کام جعلی فون کالز کے ذریعے کیا جارہا ہے جس کے لیے دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپالیتے ہیں۔
فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی یا ان کے بینک کی طرف سے ہے چنانچہ وہ اپنی ذاتی معلومات بشمول بینک اکاﺅنٹ نمبر، آئی ڈی، پاس ورڈ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر وغیرہ بتادیتے ہیں جس کے نتیجے میں کال کے دوران بھی رقوم کا نقصان پہنچادیا جاتا ہے۔
یہ دھوکے باز افراد خود کا عام طور پر اسٹیٹ بینک کا افسر، فوجی افسر یا اعلیٰ عدلیہ وغیرہ کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں اور اکاﺅنٹس کی بایو میٹرک تصدیق کا بہانہ بناتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ آنے والی کالز پر اہم ذاتی معلومات بتانے کے بجائے اپنے بینک کے رجسٹرڈ نمبروں اور ہیلپ لائن سے خود رابطہ کریں۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ کمرشل بینک یا مائیکرو فنانس بینک سمیت اسٹیٹ بینک بھی فون کالز کرکے بینکوں کے موجودہ صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق ہرگز نہیں کرتے اگر عوام کو ایسی کال موصول ہوتو وہ ان واقعات کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں یا اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 یا ای میل [email protected] پر مطلع کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔