وزیراعظم نے کرکٹ سے متعلق بھارت کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کا ٹاسک دیا ہے، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے 10 دن میں کردیا جائے گا، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے 10 دن میں کردیا جائے گا، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور وہ آئندہ 3 ماہ میں بھارت کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ مصباح الحق کی کپتانی سے مطمئن ہیں، صرف ایک سیریز میں کارکردگی میں اونچ نیچ سے زلزلہ نہیں آنا چاہیے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے 10 دن میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت جانے کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔