- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
عید کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز

نئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، رئیل اسٹیٹ پر جمود طاری، معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے، مرکزی انجمن تاجران فوٹو: فائل
راولپنڈی: تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں عید الا ضحی کے بعد ملک گیر سطح پر 2یا 3دن کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا تاہم تاریخ کا تعین ہو جانے پر ہڑتال کا اعلان کردیا جائے گا۔
گزشتہ 15 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کے لیے جاری رابطوں میں مزید تیزی آچکی ہے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار کے نتیجے میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، رئیل سٹیٹ کے شعبہ پر مکمل جمود طاری ہے اور عملاً لک کی معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے۔
ایسی صورت حال میں جب کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں ہے اور تاجر طبقے کے لیے اپنے اخراجات تک پورے کرنا ناممکن ہو کررہ گیا ہے تو ایک مرتبہ پھر ہڑتا ل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ عیدلاالضحی کے بعد ہڑتال کرنے کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے تاہم تاریخ کے تعین اور دو یا تین دن کی ہڑتال بارے فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس مرتبہ ہڑتال پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ہوگی کیونکہ تاجر طبقہ سخت مایوسی کا شکار ہو کررہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تاجر تنظیموں کی کال پر ملک گیر سطح پر13 جولائی کو مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہو چکی ہے تاہم اس کامیاب ترین ہڑتال کے بعد بھی چیئرمین ایف بی آر سید شبر رضا کی جانب سے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رکھنے اور تاجروں کے دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے کا واضح موقف اپنا یا گیا تھا جس پر دوبارہ ہڑتال کے لیے تاجر تنظیموں کے قائدین نے اتفاق کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔