لاہورانجینئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے القاعدہ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
دونوں دہشت گرد یو ای ٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، فوٹو: فائل

دونوں دہشت گرد یو ای ٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، فوٹو: فائل

لاہور: حساس اداروں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سے گرفتارالقاعدہ کے رکن کی نشاندہی پر انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اس کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کئے گئے القاعدہ کے مبینہ رکن کی نشاندہی پر انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کاروائی کی اور اس کے مزید 2 ساتھی حراست میں لے لئے، حراست میں لئے گئے دونوں دہشت گرد یو ای ٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کئے جانے والے  دہشت گردوں کے کمرے سے جہادی لٹریچر کے علاوہ سرکٹ کٹس ،موبائل اور غیر قانونی سمیں بھی برآمد کی ہیں۔

گرفتار کئے گئے دونوں دہشت گردوں کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہیں، حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔