ایم کیوایم کے رہنما ندیم ہاشمی کوپولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام ثابت نہ ہونے پررہا کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
ندیم ہاشمی کو 11 ستمبر کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

ندیم ہاشمی کو 11 ستمبر کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

کراچی: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ایم کیوایم کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو بے گناہ قرار دینے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت سے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ندیم ہاشمی سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیشن کا آغاز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی اوردوران تفتیش اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ندیم ہاشمی 2 پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ندیم ہاشمی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ان کے کیس پر دفعہ 497 بی لگا دی  جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے ندیم ہاشمی کو 11 ستمبر کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔