- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
اینڈریواسٹروس نے پروفیشنل کرکٹ سے ناطہ توڑلیا
لندن: انگلش ٹیسٹ کپتان اینڈریو اسٹروس نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا، کھیل کی تمام اقسام سے فوری طور پر ناطہ توڑنے کا اعلان کردیا، ون ڈے قائد الیسٹر کک اب پانچ روزہ فارمیٹ میں بھی انگلینڈ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ اسٹروس کا کہنا ہے کہ میرے فیصلے کے پیچھے کیون پیٹرسن تنازع کا کوئی کردار نہیں، مسلسل ناقص فارم سے دوچار رہنے کی وجہ سے مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 35 سالہ ٹیسٹ کپتان اینڈریو اسٹروس نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست اور نمبر ون پوزیشن گنوانے کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انھوں نے اپنے کیریئر کے پانچ روزہ مقابلوں کی سنچری مکمل کی تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2004 میں انھوں نے مڈل سیکس کے اپنے اسی ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اسٹروس نے 100 ٹیسٹ میچز میں 7037 رنز بنائے، جس میں 21 سنچریاں بھی شامل ہیں وہ صرف ایک سنچری کی کمی کے باعث قومی ریکارڈ برابر نہیں کرپائے، انھوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ گذشتہ برس ورلڈ کپ کے بعد لی تھی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینڈریو اسٹروس نے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کافی سوچ بچار کے بعد میں نے ہرقسم کی پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اگرچہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ انگلش کرکٹ اور خود میرے بھی بہترین مفاد میں ہے، ایک سوال پر اسٹروس نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کیون پیٹرسن تنازع کارفرما نہیں ہے، انھوںنے کہا کہ میں نے پیٹرسن کا معاملہ سامنے آنے سے بہت پہلے ہی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوچ اینڈی فلاور سے بات کی تھی۔ اسٹروس کی جگہ اب ٹیسٹ کپتانی بھی 27 سالہ الیسٹرکک کو سونپ دی گئی ہے جوکہ پہلے ہی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔