انتظامی غلطی، بھارت اسکواش ایونٹ سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2019
آفیشلز نے بروقت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی۔فوٹو : فائل

آفیشلز نے بروقت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی۔فوٹو : فائل

نئی دہلی:  اسکواش ریکٹس فیڈریشن آف انڈیا کی فاش انتظامی غلطی کے سبب بھارتی مینز ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔

اسکواش ریکٹس فیڈریشن آف انڈیا کی انتظامی غلطی کے باعث بھارتی مینز ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔ ایونٹ رواں برس 15 سے 21 دسمبر تک واشنگٹن میں شیڈول ہے۔

آفیشلز نے بروقت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی جس کے سبب اسکواش باڈی ایونٹ میں ٹیم کو رجسٹرڈ نہیں کراپائی،اس صورتحال پر پلیئرز بھی برہم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔