وزیراعظم کا عرب امارات کے ولی عہد کو فون، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

ویب ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2019
پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو فون کرکے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر شیخ محمد بن زید سے اظہار تشکر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات  کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تحت پاکستان پر دہشتگردی میں مالی معاونت کے الزامات تھے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت اور مدد کی تھی جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔