کوئٹہ بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

ویب ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2019
گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے تھے ۔ فوٹو : ایکسپریس

گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے تھے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کوئٹہ: باچاخان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں دھماکا؛ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور30 زخمی

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔