براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر کمنٹیٹر کا اعتراض

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
ان کے آن ایئر کمنٹس پر ٹویٹر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ان کے آن ایئر کمنٹس پر ٹویٹر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹورنٹو:  نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سائمن ڈول نے گلوبل ٹی 20 کینیڈین لیگ میں ڈیوائن براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر اعتراض کردیا۔

گزشتہ روز ٹورنٹو نینشلز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ میں بھی براوو یہی چیمپئن والی شرٹ پہن کر میدان میں اترے، جس پر سائمن ڈول نے کمنٹری کے دوران ہی انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرسی پر اپنا نام ڈیوائن براوو لکھیں چیمپئن نہیں، اور ویسے وہ کس چیز کے چیمپئن ہیں، ان کے آن ایئر کمنٹس پر ٹویٹر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔