مصر، سابق صدر کے مزید 56 حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا

اے پی پی  بدھ 18 ستمبر 2013
امریکا اور مصر میں غزہ کی پٹی میں موجود سرنگیں تباہ کرنے کا نیا معاہدہ ہوگیا فوٹو: فائل

امریکا اور مصر میں غزہ کی پٹی میں موجود سرنگیں تباہ کرنے کا نیا معاہدہ ہوگیا فوٹو: فائل

قاہرہ / لندن: مصر میں سیکیورٹی فورسزنے سابق صدر محمدمرسی کے 56حامیوں کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مصرکے علاقے ڈیلگامیں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے اخوان المسلمون کے 56افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی میںفائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا تاہم اس دوران کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیںہوا۔ گرفتارکیے جانے والے افرادپر تشددمیں ملوث ہونے کاالزام لگایاگیا ہے۔

واضح رہے کہ کارروائی کے دوران علاقہ مکینوںنے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورٹائرجلائے۔ پولیس نے لوگوںپر آنسوگیس کے گولے بھی برسائے۔ امریکانے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدپر کھودی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے مصری فوج کے ساتھ جدیدآلات کی فراہمی کا ایک نیامعاہدہ کیاہے۔ امریکی کمپنی ریتھیون پی پی ان ٹیکنالوجی قاہرہ کوایک کروڑڈالر کے جدیدآلات فراہم کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔