پی آئی اے حج آپریشن،17 ہزار عازمین کو سعودیہ پہنچا دیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 ستمبر 2013
ادارے کی جانب سے حج آپریشن کے 8 دنوں میں42 پروازیں بروقت چلائی گئیں۔ فوٹو: فائل

ادارے کی جانب سے حج آپریشن کے 8 دنوں میں42 پروازیں بروقت چلائی گئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، تمام پروازیں بروقت روانہ ہو رہی ہیں۔

حالیہ حج آپریشن کے نویں روز منگل کو کراچی سے صبح 6.25 پر خصوصی حج پرواز پی کے 2117  کے ذریعے502 ، پشاور سے صبح9.20 پر پی کے 2615 کے ذریعے329 ، پشاور سے دوپہر2 بجے دوسری پرواز پی کے 2017 کے ذریعے 327 ، ملتان سے شام 7.35 پر  پی کے 2317 کے ذریعے503 اور کوئٹہ سے رات 10 بجے پی کے 2717 کے ذریعے329 عازمین حج کوسعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے،یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی۔

پی آئی اے نے مجموعی طور پر حا لیہ حج آپریشن کے پہلے 8 دنوں میں42 براہ راست خصوصی حج پروازوںکے ذریعے17 ہزار500 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ، اب تک  کراچی سے 5حج پروازوں کے ذریعے ،1,926 لاہور سے9 پروازوںکے ذریعے 4,457 اسلام آباد سے9  پروازوں کے ذریعے4,311  پشاور سے10 پروازوں کے ذریعے3,527 کوئٹہ سے5 پروازوں کے ذریعے1,643 اور ملتان سے3 پروازوںکے ذریعے1,508 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے، ترجمان نے بتایا کہ بدھ 18ستمبرکو 4  خصوصی حج پروازیں  چلائی جائیںگی جن میں کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔