بالی ووڈ گلوکار اُدت نارائن کو قتل کی دھمکیاں

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ، ادت نارائن فوٹوفائل

دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ، ادت نارائن فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کو لاتعداد خوبصورت گیت دینے والے نامور گلوکار ادت نارائن کو قتل کی دھمکیاں دئیے جانے کا انکشاف ہواہے۔

گلوکار ادت نارائن نے ممبئی کے تھانے امبولی پولیس اسٹیشن میں انہیں فون پر قتل کی دھمکیاں دئیے جانے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ادت نارائن کا کہنا ہے کہ انہیں اپریل سے فون پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ادت نارائن نے بتایا کہ انہیں پہلی فون کال 6 اپریل کو موصول ہوئی تھی جس میں نہ صرف ان کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ قتل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے فون کال کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ نمبر ہمیشہ بند ہوتاتھا۔

گلوکار کے مطابق رواں ماہ جب وہ اپنی وینیٹی وین میں میوزک ریئلیٹی شو کے لیے تیار ہورہے تھے اس وقت انہیں نامعلوم نمبر سے ایک بار پھر فون کال موصول ہوئی اور سامنے والے شخص نے دوبارہ نازیبا زبان استعمال کی اس کے ساتھ ہی انہیں میسیجز بھی موصول ہوئے تھے جن میں دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ادت نارائن نے بتایا کہا س واقعے کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ گلوکار ادت نارائن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کررہی ہے اور توقع ہے کہ فون کرنے والا شخص جلد پکڑا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔