سندھ پولیس میں12ڈی ایس پیز اور2ایس ایچ اوزکی تقرری وتبادلے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 ستمبر 2013
 وحیدخان کوڈی ایس پی سائٹ،اعجازالدین کوڈی ایس پی گلبہار،ڈی ایس پی شاہ نوازخان ڈی ایس پی کرائم برانچ ساؤتھ زون تعینات  فوٹو : فائل

وحیدخان کوڈی ایس پی سائٹ،اعجازالدین کوڈی ایس پی گلبہار،ڈی ایس پی شاہ نوازخان ڈی ایس پی کرائم برانچ ساؤتھ زون تعینات فوٹو : فائل

کراچی:  محکمہ پولیس نے 12 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز کی تقرری وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے12ڈی ایس پیزکی تعینات کے احکامات جاری کردیے جس کے مطابق وحیدخان کوڈی ایس پی سائٹ،اعجازالدین کوڈی ایس پی گلبہار،ڈی ایس پی شاہ نوازخان کوڈی ایس پی کرائم برانچ ساؤتھ زون، ساجد امیر سدوزئی کوڈی ایس پی کیماڑی۔

شوکت علی شاہانی کو ڈی ایس پی منگھوپیر ، اخترفاروق کوڈی ایس پی فیروزآباد،راناشعیب کو اے ایس پی ایڈمن ایسٹ زون،ساجدحسین کھوکھر کو ڈی ایس پی حیدری لاڑکانہ،اعجاز احمدکوڈی ایس پی قاسم آبادحیدرآباد ، کامران نواز کو اے ایس پی سٹی شکار پور،امجد حیات کواے ایس پی سٹی سکھر،ارم اعوان کوایس پی ہیڈ کوارٹر سکھرجبکہ انسپکٹرعرفان حیدر کو ایس ایچ اوسرسید ٹاؤن اورانسپکٹر طارق محمودکوایس ایچ او شارع نورجہاں تعینات کر دیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔