جب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے کپتان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، فوٹو: فائل

ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

خارجہ اسلام آباد میں “پلاسٹک فری پاکستان” تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، مستقبل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے، ہم مل کرکلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے، ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتاہے، کراچی میں پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں، 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں نوجوان تبدیلی لاسکتے ہیں اور نوجوانوں نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے، نوجوانوں کو شامل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، کپتان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے، فخر ہے وزارتِ خارجہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔