5 سال میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے والوں کی فہرست اسمبلی میں پیش

آئی این پی  بدھ 18 ستمبر 2013
ڈیوٹی فری 41 گاڑیوں میں سب سے زیادہ 21 امریکی سفارتخانے نے منگوائیں، وزارت خزانہ  فوٹو؛فائل

ڈیوٹی فری 41 گاڑیوں میں سب سے زیادہ 21 امریکی سفارتخانے نے منگوائیں، وزارت خزانہ فوٹو؛فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ کی طرف سے گزشتہ 5سال میںڈیوٹی فری اورڈیوٹی ادائیگی کرکے بلٹ پروف گاڑیاںخریدنے والی اہم سیاسی وکاروباری شخصیات،سفارتخانوں اورکاروباری اداروں کی فہرست پیش کردی گئی۔

بلٹ پروف گاڑیاںخریدنے والوں میں سابق صدرآصف زرداری ،چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالٰہی، فریال تالپور، نجم سیٹھی سمیت دیگراہم شخصیات شامل ہیں، امریکا سمیت متعددممالک کے سفارتخانوں، وزیراعلیٰ بلوچستان، رجسٹرار پشاورہائیکورٹ، ورلڈ بینک سمیت کئی اداروںنے اس عرصے میں 41 ڈیوٹی فری گاڑیاں منگوائیں۔

سب سے زیادہ امریکی سفارتخانے نے 21، برطانوی ہائی کمیشن نے 3 گاڑیاں منگوائیں، وقفہ سوالات میں صاحبزادہ یعقوب کے سوال کے تحریری جواب میں بتایاگیاکہ گزشتہ 5 سال میںاہم سیاسی وکاروباری شخصیات اورسفارت کاروںنے 155 بلٹ پروف گاڑیاںڈیوٹی اداکرکے خریدی ہیںجبکہ اسی عرصہ میں41 گاڑیاںڈیوٹی فری منگوائی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔