دس اگست تک شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 اگست 2019
آج مطلع ابرآلود رہنے اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے (فوٹو : فائل)

آج مطلع ابرآلود رہنے اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے (فوٹو : فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دس اگست تک شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جو اگلے چند روز کے دوران ہوا کے انتہائی کم دباو میں تبدیل ہوسکتا ہے مگر اس کے حوالے سے فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ مذکورہ سسٹم پاکستان کا رخ کرے گا یا کسی اور سمت کی جانب جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کا مسلسل مشاہدہ کیا جارہا ہے اور شہر میں بارش کے حوالے سے کسی بھی صورتحال کی قبل ازوقت پیش گوئی کردی جائے گی، اگلے 4 روز کے دوران شہر میں سابقہ مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جعمرات کو شہر میں گرمی کا پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری رہا، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعے کو شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔