روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2019
روہت نے ٹویٹ کی کہ ’ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں‘۔ فوٹو:فائل

روہت نے ٹویٹ کی کہ ’ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں‘۔ فوٹو:فائل

 ممبئی:  بھارتی اوپنر روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں مزید گرم کردیں۔

ویسٹ انڈیز کے ٹور پر روانگی سے قبل کوہلی نے واضح کیا تھا کہ ان کا روہت شرما سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کسی قسم کے مسائل ہیں۔ اب روہت نے ٹویٹ کی کہ ’ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں‘۔

ان کی اس ٹویٹ سے ایک بار پھر اوپنر اور کپتان کے درمیان کشیدگی کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔