- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
ملک میں موجود چند قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
ٹانک: جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں موجود چند قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔
ٹانک میں اپنے آبائی گاؤں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 ٹانک میں ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے مشترکہ طور پر وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے جس کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ اپر دیر میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں طالبان کی جانب سے مغویوں کی رہائی جیسے خیر سگالی کے اقدامات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا، ملک میں ایسی قوتیں موجود ہیں جو طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، ایسی صورت حال میں طالبان کو بھی ان عناصرپرنظررکھنی چاہیے جو مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ این اے 25 میں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے حلقے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزرا نے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری وسائل استعمال کئے گئے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جارہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ادارہ بے بس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔