کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 برس قید کی سزا

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2013
درندہ صفت ملزم دو برس سے قانون کی گرفت میں تھا۔   فوٹو: فائل

درندہ صفت ملزم دو برس سے قانون کی گرفت میں تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: مقامی عدالت نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 10 برس قید کی سزا سنادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی غربی کی سیشن عدالت نمبر 3 کی جج محترمہ زاہدہ سکندر نے فریفین کی جانب سے دیئے گئے دلائل اور تمام ثبوتوں کی روشنی میں ملزم ایاز کو 6 سالہ بچی سے زیادتی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 10 برس قید با مشقت کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ایاز نے 6دسمبر 2011 کو پڑوس میں رہائش پزیر خاندان کی 6 سالہ معصوم بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بچی کی نشاندہی پر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ بدستور قانون کی تحویل میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔