عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما ندیم ہاشمی کی بے گناہی کی رپورٹ منظورکرلی

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2013
میڈیا نے اس کیس کی کوریج کے دوران صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط دکھایا ہے، ندیم ہاشمی  فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

میڈیا نے اس کیس کی کوریج کے دوران صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط دکھایا ہے، ندیم ہاشمی فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کی بے گناہی سے متعلق تحقیقاتی افسر کی رپورٹ منظورکرلی۔

عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ندیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پولیس کی جانب سے بغیر کسی تصدیق کے مقدمہ درج کیا گیا،  تحقیقات کے دوران پولیس کو میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مظلوم اور حق پرست کی اللہ تعالی مدد کرتا ہے، تفتیشں کے دوران الزامات قبول کرنے کےلئے دباؤ ڈالنے کے سوال پر ندیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے انویسٹی گیشن کے دوران جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست تھا اور اس کا ثبوت آج میری یہاں موجودگی ہے۔

اس موقع پر ندیم ہاشمی نے صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے اس کیس کی کوریج کے دوران صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط دکھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔