- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
ڈیوواٹمورنے سينئراورجونيئر كھلاڑيوں میں تناؤ كو زمبابوے سے ہار كی وجہ قراردیديا

ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی سب سے بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا نئے کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ ہے, ڈیو واٹمور۔ فوٹو : فائل
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورنے قومی ٹیم کے سينئر اور جونيئر كھلاڑيوں میں تناؤ كو زمبابوے سے ہار كی وجہ قرار دے ديا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے قائم مقام چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ دورہ زمبابوے میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش رہی ،ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ ٹیسٹ سیریز برابر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی سب سے بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا نئے کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ ہے،جس نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔
ڈیوواٹمور نے کہاکہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کی نئے کھلاڑیوں سے اچھی ہم آہنگی نہیں جس کے باعث نئے کھلاڑی ٹیم میں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی معیار کے مطابق سامنے نہیں آرہی، اس کے علاوہ ڈریسنگ روم کا موحول خوشگوار نہیں تھا جسے بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔