- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
پنجاب حکومت کے سو دنوں پر"100ناکامیوں " کے نام سے تحریک انصاف کا حقائق نامہ
لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے سو دنوں پر “100ناکامیوں” کے نام سے حقائق نامہ جاری کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں اراکین پنجاب اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ حالیہ پنجاب حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں آٹے کی قیمت میں 26 فیصد، چاول قیمت میں 23فیصد، آلو 50 فیصد،پیاز 5 فیصد، ٹماٹر100فیصد، دال ماش28فیصد، مرچ 43 فیصد جبکہ انڈے 39 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں مگر5 سالہ سنبل کے ساتھ ہونے والی زیادتی میں پولیس ملزموں کو تاحال پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جو پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جنوبی پنجاب میں چھوٹو گینگ نے حکومت کی رٹ کوختم کردیا مگرابھی تک ان کے خلاف بھی کسی قسم کی کارروائی میں کامیاب نہیں ہوسکی، گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پنجاب میں زیادتی کے 460 واقعات ہوئے ہیں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی حکومت نے وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور بجلی کے خاتمے کے حوالے سے ہر روز “سیکڑوں ” مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کے دعوے ہوتے ہیں مگر پنجاب میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی “کھودا پہاڑ،نکلا چوہا” کے مترادف ہے، اب بھی صوبے میں روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، شہبازشریف اب مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ کیوں نہیں لگاتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔