کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2019
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز۔  : فوٹو: فائل

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز۔ : فوٹو: فائل

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔