نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کیلیے نیا ٹیکس نظام رواں سال سے ہی نافذالعمل ہوگا

شہباز رانا  ہفتہ 3 اگست 2019
وہ شخص ریزیڈنٹ پاکستانی کہلائے گا اور ٹیکس دینے کا ذمے دار ہوگا جو پاکستان میں 4 مہینے قیام کرے گا۔ فوٹو : فائل

وہ شخص ریزیڈنٹ پاکستانی کہلائے گا اور ٹیکس دینے کا ذمے دار ہوگا جو پاکستان میں 4 مہینے قیام کرے گا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کیلیے نیا ٹیکس نظام رواں سال سے ہی نافذالعمل ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ار) نے غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکس نظام کو اسی سال سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو دھچکا نہ لگے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے حوالے سے قواعد کا اطلاق 2020 سے ہوگا جو مالی سال 2019-20ہے۔ اب وہ شخص ریزیڈنٹ پاکستانی کہلائے گا اور ٹیکس دینے کا ذمے دار ہوگا جو پاکستان میں 4 مہینے قیام کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔