حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی وہ جیت گئی، سراج الحق

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 3 اگست 2019
سب کے چہرے بے نقاب ہو گئے، 25 اگست کو پشاور میں مارچ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا
فوٹو:فائل

سب کے چہرے بے نقاب ہو گئے، 25 اگست کو پشاور میں مارچ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا فوٹو:فائل

 اسلام آباد /  لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی وہ جیت گئی۔

جمعے کے روز لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔ ملک کے مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بکاؤ مال ڈھونڈنے کیلیے الٹراساؤنڈ کر رہی ہے۔ ہمیں اللہ نے خریدو فروخت کے کھیل کا حصہ بننے سے بچا لیا۔ سینیٹ الیکشن میں کھیلے گئے کھیل سے پورا ایوان مشکوک ہو گیا ہے۔ قوم کے سامنے سب کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ایسے لوگوں سے توقعات لگانا خود فریبی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔