کراچی پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی        

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2019
برآمد کی جانے والی منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی ، ایس ایس پی سٹی فوٹوفائل

برآمد کی جانے والی منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی ، ایس ایس پی سٹی فوٹوفائل

کراچی: پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ بر آمد کی گئی منشیات میں 4 کلو چرس کے علاوہ  کرسٹل اور ہیروئن بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے سے زائد ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھائے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔