- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
چیمپئنز لیگ ٹی20 کےدوسرے میچ میں بھی فیصل آباد وولوزکو شکست
موہالی: چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے دوسرے میچ میں فیصل آباد وولوز کو بھارت کی ٹیم حیدر آباد سن رائزر نے 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
موہالی میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ گروپ کے میچ میں حیدر آباد سن رائزر نے ٹاس جیت کر پہلے فیصل آباد وولوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ فیصل آباد وولوز کی ٹیم ایک بار پھر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔ کپتان مصباح الحق نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ عمار محمود نے 31 رنز اسکور کئے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
128رنز کے تعاقب میں حیدر آباد سن رائزر نے 18 ویں اوورزمیں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا، حیدر آباد سن رائزر کی جانب سے شیکر دھون نے51 گیندوں پر گیندوں پر ناقابل شکست 59رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، دھون کے علاوہ پارتھو پٹیل نے 23اور جے پی ڈومنی نے 20رنز بنائے، فیصل آباد وولوز کی جانب سے عمران خالد نے 2 جبکہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے کلب اوٹاگو نے بھی فیصل آباد وولوز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔